مہر خبررساں ایجنسی نے نجباء سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضا کار اسلامی تنظيم نجباء کے سربراہ اکرم الکعبی نے عراق میں تعینات فلسطینی سفیر احمد عقل سے ملاقات میں بیت المقدس کے بارے میں دشمنوں کے بھیانک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
اکرم الکعبی نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کے دفاع کے لئے بالکل آمادہ ہیں ، ہم بیت املقدس کو تنہا اور صہیونیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی سازش کے تحت سامراجی ممالک کا بیت المقدس میں سفارتخانے کھولنے کا اقدام اشتعال انگیز ہے ۔
آپ کا تبصرہ